پنجگور ، قدیمی و تاریخی شہر بونستان میں ایک روزہ کتب میلہ

پنجگور( 04 جولائی 2026 ) پنجگور کے قدیمی و تاریخی شہر بونستان میں جامعہ مخزن العلوم بونستان میں پنجگور کی تاریخ میں پہلی بار جامعہ مخزن العلوم بونستان کی میزبانی میں کتابوں سے محبت کرنے والوں کی علمی پیاس بجھانے کیلئے ایک روزہ ک±تب میلہ کاانعقاد کیا گیا جہاںک±تب دوست طلبا طالبات اور اسکالرز نے اپنی پسند کی کتابیں خرید لیں. کتابوں سے محبت کرنے والے نے انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک دینی درسگاہ کی جانب سے ایک ک±تب میلہ کا انعقاد انتہائی ایک مثبت عمل اور قابل توریف ہے کہ معاشرے کی بہتری علم کی زیور سے آراستہ کرنے کیلئے مدارس بھی کتابوں سے محبت اور ایک ک±تب دوست معاشرہ تشکیل دینے کیلئے کوشاں ہیں.ا±ن کامزید کہناتھاکہ اگر ہمارے جوان کتابوں سے محبت کرنے لگیں تو معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ہوگا اور پورا معاشرے جہاکت سے پاک اور حقیقی معنوں میں محبت کرنے والا معاشرہ ہوگا.ک±تب میلہ میں سیاسی و سماجی شخصیات طلبا اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور جامعہ مخزن العلوم کی علمی خدمات اور اس طرح کے پروگرام کو سراہا اور ا±مید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور ایک کتاب دوست معاشرے تشکیل دینے کیلئے مدارس اور کالجز و یونیورسٹی ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے جدوجہد کریں گے تاکہ معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور ایک کتاب دوست ماحول بن سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں