کوئٹہ( 05جولائی 2026)
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ شہریوں کے بنیادی حقوق و سرومال کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔صوبہ میں بدامنی ، لاقانونیت ، اغواءبرائے تاوان کی وارداتیں، قتل وغارت ، چوری ،ڈکیتی اور جرائم کی دیگر وارداتوں نے اس وقت عوام کو جان ومال کے سنگین مسئلے سے دوچار کررکھا ہے ، فارم47کی مسلط حکومت کا ریاستی رٹ صرف ملازمین ، محب وطن عوام ، سیاسی جمہوری کارکنوں کے لیے ہے جبکہ صوبے بھر میں ریاستی رٹ کہیں پر بھی موجود نہیں ۔ تمام بین الاقوامی وبین الصوبائی شاہراہیں ، اضلاع وعلاقوں میں امن وامان موجود نہیں ، فورسز کی موجودگی میں واقعات ہورہے ہیں اور کسی بھی واقعہ کا کوئی بھی ملزم قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا جس کے باعث عوام کا قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے اعتماد اُٹھتا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی نائب صدر مجید خان اچکزئی ، ضلع آفس سیکرٹری نصیب اللہ نیازی، الفت خان اچکزئی، ملک سلطان درانی ودیگر مقررین نے پارٹی ضلع کوئٹہ تحصیل سٹی خان شہید علاقائی یونٹ سے مربوط شائستہ افغان ابتدائی یونٹ کے زیر اہتمام حاجی یونس الکوزئی کی رہائش گاہ پر الکوزئی قبیلے کے 16خاندانوں کی پارٹی میں پروقار شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شمولیتی پروگرام کی صدارت علاقائی سیکرٹری زین اللہ اچکزئی نے کی ۔ تقریب میں ضلعی معاونین عطاءاللہ امیری ، محمد نعیم خان اچکزئی،نیاز کاکڑ، صاحب خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما¶ں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے پشتونخوامیپ میں شامل ہونے والے تمام نئے ساتھیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت پارٹی کی جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو مزید تقویت بخشے گی۔اور پارٹی بجاءطور پر امید کرتی ہے کہ آپ دیانت، اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ تنظیمی مقاصد اور قومی اہداف کے حصول کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں گے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ کر مزید عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرینگے۔ مقررین نے کہا کہ جمہوری عمل کا تسلسل اور آئین کی پاسداری ریاست کے استحکام کے لیے اہم ہے۔پارٹی کے محبوب چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں جاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد ہی قومی اہداف کے حصول اور درپیش اذیت ناک صورتحال سے نجات کی راہ ہے ، پشتون عوام غیروں کی مفادات کی سیاست ترک کرکے پشتونخوامیپ میں شمولیت اختیار کرے ۔ مقررین نے کہا کہ ہمارے عوام اس وقت بدترین مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں ایک جانب فارم47کی نام نہاد مسلط حکومت کی کرپشن ،کمیشن، اقرباءپروری کی مثالیں جبکہ دوسری جانب پشتون عوام پر روزگار ، ترقی کے دروازے مکمل طو ر پر بند کردیئے گئے ہیں۔ ایسے میں پارٹی کارکنوں نے مزید جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کو ترجیح دینی ہوگی۔ہماری قومی ، سیاسی ، آئینی اور جمہوری جدوجہدپشتونخو اوطن کے امن ، استحکام اور مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہے اورہمیں ذاتی مفاد کے بجائے تنظیمی مفاد کو ترجیح دینی ہوگی ۔ مقررین نے کہا کہ پارٹی کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،کارکن اپنے کردار، گفتار اور عمل سے تنظیم کی نیک نامی میں اضافہ کریں۔تنظیمی آئین اور ضابط اخلاق پر مکمل عمل کیا جائے اور پارٹی آئین ومنشور کے مطابق تمام فیصلوں اور ڈسپلن کو ابتدائی یونٹ تک فعال کیا جائے
شہریوں کے بنیادی حقوق و سرومال کی تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔عبدالقہار خان ودان