سرخ ٹماٹر لوگوں کے خون کا گھونٹ بن گیا، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ عوام کی خرید قوت جواب دے گئی
ڈیرہ اللہ یار (بیورو چیف)30جون 2026
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئی گئے ہیں اور عام آدمی کی خرید قوت جواب دے گئی۔ منافع خوروں نے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں عوامی حلقوں نےکہا ہے کہ اب ٹماٹر خریدنا غریب کی بساط سے باہر ہو چکا ہے، جبکہ اس سلسلے میں دکانداروں کا کہنا تھا کہ پیچھے سے ہی مال مہنگا ملنے کے باعث وہ کم قیمت پر بیچنے سے قاصر ہیں۔ عوام نے اختیار رکھنے والوں سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹماٹر کی بلیک مارکیٹنگ کو روکیں اور قیمتوں کو کنٹرول کریں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے
سرخ ٹماٹر لوگوں کے خون کا گھونٹ بن گیا، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔ عوام کی خرید قوت جواب دے گئی