ڈیرہ مراد جمالی سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت6افراد ہلاک

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی ،تمبو ،بختیارآباد، لہڑی ،اوستہ محمد اور منگولی میں فائرنگ کے مختلف واقعات ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق سبی کے قریب لہڑی پولیس تھانے کی حدود تھیڑی براہمانی کے علاقے میں اراضیات کے تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دلمراد ڈومکی جانبحق جبکہ انکے تین بیٹوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی واقعے میں ہلاک اور زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی واقعے کے بارے میں پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے تمبو خانکوٹ پولیس کا مبینہ مقابلہ مقامی نوجوان امجد جونگانی عمرانی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا پولیس کا موقف ہے ہلاک نوجوان جرایم پیشہ شخص اور دوران گرفتاری خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کر لی ہے تاہم لواحقین نے الزام عاید کیا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے بعد نوجوان کو فایرنگ کرکے قتل کردیا ہے لاش ٹینچگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ربی کے رہائشی نوجوان اسرار احمد ولد افلاطون کو مین قومی شاہراہ بختیاراباد کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئی جہان ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی اوستہ محمد کے قریب بلڑی کریم شاہ مین مسلچ افراد کی فائرنگ سے مگسی قبیلے کی اہم شخصیت رئیس غلام نبی مگسی کی گاڑی پر فائرنگ جس کے نتیجے میں رئیس غلام نبی مگسی اپنی اہلیہ سمیت جانبحق ہوگیے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی واقعے کے بارے میں پولیس نے مذید تحقیقات شروع کردی گئی ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ خان محمد عمرانی میں ایک نوجوان فریاب ولد ہزار خان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی واقعے کے بارے میں منگولی پولیس مذید تحقیقات کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں