کوئٹہ 26 جون 2026(سٹاف رپورٹر)
ڈی سی کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی یوم عاشور پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے شرکاء کی تعداد 35 ہزار کے قریب ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات ہیں عاشورہ سمیت گزشتہ 10 روز سے سیکیورٹی کے خصوصی انتطامات کیے گئے ہیں
میزان چوک پر حکومت بلوچستان کی جانب سے بھی سبیل لگائی گئی ہے، جلوس کے لیے میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں، شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، 7 مقامات پر ریسکیو پوائنٹس بنائے گئے ہیں آئی جی آفس اور ڈی سی آفس میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں
گزشتہ روز بجلی کا فیڈر ٹرپ کر گیا،گزشتہ روز ہی فنی خرابی دور کی گئی،