نوکنڈی کلی مینگل آباد کے عوام شدید گرمی میں بجلی سے محروم

نوکنڈی(نامہ نگار ظفربلوچ) نوکنڈی کے علاقے کلی مینگل آباد کا بجلی ٹرانسفارمر گزشتہ دس دنوں سے جل کر خراب ہو چکا ہے، جس کے باعث پورا علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ کلی کے مکین گزشتہ دس روز سے واپڈا حکام اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے بارہا درخواستیں اور اپیلیں کر رہے ہیں، مگر تاحال ان کے مسئلے کے حل کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا .اس وقت نوکنڈی میں درجہ حرارت 48 سے 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ اس شدید گرمی میں بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد انتہائی کرب اور اذیت میں مبتلا ہیں۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کا معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں اور شدید گرمی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں کوئی بااثر شخصیت موجود نہیں، یہاں زیادہ تر غریب اور محنت کش لوگ آباد ہیں..یہی وجہ ہے کہ ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں اور نہ ہی متعلقہ حکام اس سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل دس دن گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر کی مرمت یا تبدیلی کے لیے کوئی پیش رفت نہ ہونا افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔.کلی مینگل آباد کے عوام میر اعجاز خان سنجرانی (ایم پی اے چاغی)، حاجی صادق خان سنجرانی، اور ایم این اے عثمان بادینی سے پ±رزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس انسانی مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور کلی مینگل آباد کے لیے جلد از جلد نیا ٹرانسفارمر فراہم کرکے بجلی بحال کی جائے تاکہ شدید گرمی سے پریشان عوام کو ریلیف مل سکے۔عوام کو امید ہے کہ منتخب نمائندے اور متعلقہ حکام ان کی مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے فوری اور مو¿ثر اقدامات کریں گے اور اس دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں