کوئٹہ (خ ن)بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن، پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ اور بالخصوص یوم عاشورہ ہمیں صبر، استقامت اور قربانی کا درس دیتا ہے، اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ 10 محرم الحرام کے دن نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے اہلِ بیت اور اپنے تمام جانثار ساتھیوں کے ہمراہ اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عالمِ اسلام اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ دینِ اسلام کی بقا کیلئے ظالم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے بجائے شہادت کا مرتبہ حاصل کرنا ہی اصل زندگی ہے، میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ واقعہ کربلا قربانیوں کی ایک عظیم داستان ہے جو رہتی دنیا تک ظالموں کیلئے ایک سبق ہے کہ مسلمان حق، انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے، صوبائی وزیر نے اس مبارک دن کے موقع پر اہلِ وطن کو پیغام دیا کہ ہم اسلام اور اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمیشہ تیار رہیں گے
محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، استقامت اور قربانی کا درس دیتا ہے،صادق عمرانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل