قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مطلب بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ہر علاقہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف آزادکشمیر میں ایک وفد بھیجیں جو جاکر بات کرے ، آپ پارلیمان کو مضبوط کرکے پاکستان کے سب سے طاقتور وزیراعظم بن جائیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان سے وفاداری کے نعرے لگتے تھے، آپ نے کشمیر کے لوگوں سے جیسا سلوک کیا وہ افسوسناک تھا، شہبازبھائی، آپ نے کہا 2سڑکیں دیں لیکن حقیقت میں آپ نے بلوچستان کے وسائل لیے، بلوچستان سے سوئی گیس لی، بدلے میں پورے بلوچستان میں سڑکیں بنادیں پھر بھی کم ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف، آپ آزادکشمیر میں ایک وفد بھیجیں جو جا کر بات کرے، ہم نے حلف لیا آئین پاکستان کی حفاظت کریں گے، ہمیں کوئی پیسہ نہیں چاہیے، کچھ نہیں چاہیے بس پارلیمان کو مضبوط کریں، شہبازشریف آپ پارلیمان کو مضبوط کرکے پاکستان کے سب سے طاقتور وزیراعظم بن جائیں، ہم آپ کی مکمل حمایت اور سپورٹ کریں گے آپ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، یہ ایوان طاقت کا سر چشمہ ہونا چاہیے جہاں سے خارجہ پالیسی جانی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ انگریز دور سے ہے کہ بوڑھے شہریوں کو قید سے چھوٹ دیتے تھے، آپ یہاں ستر ستر سال کے بوڑھے کو دو سو ستر سال سزا دے رہے ہیں، تمام قومیتوں کو ان کا اختیار دیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
حکومت کے ڈھائی سال پورے ہونے کو ہیںاب ہمیں اپنا ٹون بدلنا ہوگا، محمود اچکزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل