سب ڈویژن نال کے موضع کوڑاسک (چھڈ اور چھب) میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار نے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کردی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار عبدالحمید لہڑی صاحب کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں طبی ٹیم روانہ کرنے کی ہدایت کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی نے اپنی خصوصی نگرانی میں ماہر طبی عملے پر مشتمل ٹیم کو موضع کوڑاسک کے علاقوں چھڈ اور چھب بھیجا جہاں متاثرہ افراد کے طبی معائنے، اسکریننگ اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔طبی ٹیم نے علاقے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا، بیماری کے پھیلاو¿ کے ممکنہ اسباب کا جائزہ لیا اور ایک جامع رپورٹ مرتب کرکے محکمہ صحت بلوچستان کو ارسال کردی ہے تاکہ مزید ضروری اقدامات اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے اہل علاقہ نے ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض کے حوالے سے بروقت نوٹس لینے پر ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق سا سولی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی فوری توجہ سے متاثرہ خاندانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے
خضدار‘ ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اموات سے متعلق عوامی شکایات کا نوٹس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل