قلعہ سیف اللہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم نے تمام وطن دوست، کام دوست، پیشہ ور ٹیکنیکل ماہرین، انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹاو¿ن پلانرز، تاجروں، اساتذہ، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قلعہ سیف اللہ جنوبی پشتونخوا میں منعقد ہونے والے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کی ہے۔ فورم کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے اپنی پوری سیاسی زندگی پشتون وطن، جمہوریت، انسانی حقوق، آئین کی بالادستی اور محکوم اقوام کے حقوق کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی جدوجہد، قربانیاں اور سیاسی بصیرت آج بھی عوام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اعلامیہ کیمطابق مرکزی جلسہ عام سے قبل پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم کا ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فورم کے تمام ممبران، عہدیداران اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ ساتھیوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور، مستقبل کے لائحہ عمل، پیشہ ور افراد کے کردار اور فورم کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی غور و غوض کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آئندہ دو ماہ کے اندر پشتونخوا انجینئرنگ اینڈ آرکیٹیکچر فورم کی مرکزی کانگریس (کانفرنس) منعقد کرنے کا فیصلہ ھوا۔جس میں جمہوری اور شفاف انتخابات کے ذریعے نئی قیادت اور عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ فورم کا مقصد انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹاو¿ن پلانرز اور دیگر ٹیکنیکل ماہرین کو ایک منظم پلیٹ فارم پر متحد کرکے قومی اور عوامی مسائل کے حل میں ان کے کردار کو مزید مو¿ثر بنانا ہے۔ پشتونخوا انجینئرنگ، آرکیٹیکچر اور ٹاو¿ن پلاننگ فورم نے تمام متعلقہ انجینئرز، آرکیٹیکٹس، ٹاو¿ن پلانرز، طلبہ اور ٹیکنیکل شعبوں سے وابستہ افراد پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکزی کانگریس کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔ تنظیم کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
پشتونخوا انجینئرنگ اینڈآرکیٹیکٹس فورم مرکزی کانگریس منعقد کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل