نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو) دخترے مشرق شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ آخری آرامگاہ گڑھی خدابخش بھٹو میں لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے منائی گئی ،شھید بینظیر بھٹو کی مزار پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کے چیئرمین ،ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری اعجاز احمد لغاری ،ڈویزنل جنرل سیکرٹری عبدالفتاح بھٹو ،اسداللہ بھٹو ،سید ارشد شاھ راشدی، محمد انور برڑو،حاجی عبدالخالق بھٹو ،ایڈووکیٹ دیدار علی بھٹو،سرفراز میرانی،حاجی ممتاز چھوان،خالد رضا جونیجو،سید کاشف اعظم شاھ راشدی ،سید مظفر شاھ،محمد حلیم ناریجو،محمد سلیم منگی،نزاکت جونیجو،خالد کریم منگریو،اظھر نعمت اللہ ناریجو،طالب حسین جروار ،عاقب سمون،سنجے کمار ،صدیق کنبھر سمیت دیگر جیالے بڑی تعداد میں شریک تھے اس موقعہ پر شھید رانی بینظیر بھٹو کے مغفرت و بلند درجات کے لیئے دعا مانگی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا،علاوہ ازیں گڑھی خدابخش بھٹو گورنمینٹ ہسپتال میں سالگرہ کے حوالے سے تھلسیما کے مریضوں کے لیئے بلڈ کا عطیہ بھی دیا گیا جس میں اعجاز احمد لغاری ،سید ارشد علی شاھ راشدی،محمدانور برڑو ،سرفراز میرانی سمیت دیگر عہدیداروں و کارکنان نے بلڈ کا عطیہ دے کر شھید رانی محترمہ بینظیر بھٹو سے محبت کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب لیڈیز ونگ کے عہدیداران آپا نصیبان چنا،آپا بشیران موھل،آپا شبانہ ڈومکی، ودیگر نے بھی مزار پر قرآن خوانی کرکے فاتحہ خوانی کی ہے۔
شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کی جانب سے منائی گئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل