بینظیر بھٹو جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی دائمی علامت تھیں،بلاول بھٹو زر داری

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی شہید کا ویژن ایک مضبوط وفاق، بااختیار وفاقی اکائیوں اور آئین کی بالادستی تھا۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا سب کیلئے وقار، مساوات و یکساں مواقع پر مبنی معاشرے کا وژن پیپلز پارٹی کیلئے مشعلِ راہ ہے، بی بی شہید کی لیگیسی ایک ایسے پاکستان کیلئے روشنی کا مینار ہے جو اپنے دفاع میں مضبوط اور اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ میں ثابت قدم ہو، بی بی شہید کی لیگسی ایسے پاکستان کیلئے مشعلِ راہ ہے جو جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ و جائز جدوجہد کی حمایت میں غیر متزلزل ہو۔انہوں نے بی بی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو محض اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم نہیں تھیں بلکہ بی بی شہید بے آواز لوگوں کی آواز، مظلوموں کی طاقت اور اقتدار کے ایوانوں سے دور رکھے گئے شہریوں کی امید تھیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سیاست کو عوامی خدمت کے ایک عظیم مقصد میں ڈھال دیا۔انہوںنے کہاکہ بی بی شہید نے اپنی زندگی ایسے پاکستان کی تعمیر کیلئے وقف کر دی جہاں ہر شہری وقار بلاامتیاز مواقع اور انصاف کے ساتھ زندگی گزار سکے، قید و بند، سیاسی انتقام اور طویل جلاوطنی کے باوجود بی بی شہید آمریت اور ان کی کٹھ پتلیوں کے خلاف اپنی جدوجہد میں کبھی متزلزل نہیں ہوئیں جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے غیر معمولی جرات و غیر متزلزل عزم کے ساتھ جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بلاخوف و خطر 1973 کے آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی تحریکوں کی قیادت کی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پیغام اور مشن کو انکی شہادت بھی خاموش نہ کر سکی۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو لیگسی ہر اس پاکستانی خاتون میں زندہ ہے جو رکاوٹوں کو توڑنے کا حوصلہ رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں