سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذکرات کے آغاز سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث مذاکرات ممکن ہوئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مذاکرات کے لیے اہم کردار ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ عالمی امن کے لیے اہم موقع ہے، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات خطے اور پوری دنیاکی سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے اہم اور تاریخی ہیں، مذاکرات میں شامل تمام ممالک کی قیادت اور ان کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، سب کےلیےنیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، مسئلے کے حل تک قطر اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھےگا۔
یہ عالمی امن کیلئے اہم موقع ہے، ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کرسکتے ہیں: وزیراعظم شہبازشریف