مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آر-4 وزارتی اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت مصر، سعودی عرب اور ترکیےکے وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ترجیحی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، چاروں ممالک نے مذاکرات، سفارت کاری اور علاقائی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر نے پرامن، مستحکم خطے کےلیے تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔