کوہلو: ماوند کے طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ‘پبلک لائبریری منظور

کوہلو (نذر بلوچ قلندرانی) ماوند ویلفیئر سوسائٹی کے فعال رکن اور معروف سماجی شخصیت چیئرمین میر سمیع زرکون اور صدر ماوند ویلفیئر سوسائٹی نبی داد مری کی مسلسل جدوجہد اور کاوشیں رنگ لے آئیں۔ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ماوند شہر کے لیے پبلک لائبریری کی منظوری دے دی گئی، جس سے علاقے کے طلبہ و طالبات اور نوجوانوں کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ماوند ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں نے متعدد بار ماوند میں پبلک لائبریری کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔ ان کا مو¿قف تھا کہ لائبریری کی عدم موجودگی کے باعث طلبہ کو مطالعے، تحقیق اور مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے انہیں مالی اور تعلیمی مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے ماوند ویلفیئر سوسائٹی کی قیادت نے بھرپور انداز میں آواز اٹھائی اور متعلقہ حکام تک نوجوانوں کے مطالبات پہنچائے۔ مسلسل کوششوں کے نتیجے میں اب ماوند میں پبلک لائبریری کے قیام کی منظوری مل گئی ہے، جو علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور نوجوانوں کی علمی استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی، ماوند ویلفیئر سوسائٹی نے اس اہم کامیابی پر علاقے کے نوجوانوں، طلبہ اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے چیئرمین میر سمیع زرکون، صدر نبی داد مری اور تمام ان افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عوامی مطالبے کی حمایت کی، سوسائٹی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ مستقبل میں ماوند کے تعلیمی، سماجی اور فلاحی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں