لاڑکانہ پولیس نے رتوڈیرو میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو)لاڑکانہ پولیس نے رتوڈیرو میں منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنادی صوبہ بلوچستان سے سندھ میں منشیات سپلائی کرنے والی گینگ کا نیٹ ورک توڑ دیا گیا، ایس ایس پی لاڑکانہ کا دعوا۔ تھانہ رتوڈیرو کی حدود رتا بئراج والے علاقے سے دو منشیات فروش ملزمان کو ھنڈا سٹی کار، تین کلو سے زائد (3080) گرام چرس اور 97 کلو سے زائد گٹکوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،ایس ایس چودھری.گرفتار ملزمان کی شناخت عابد بروھی اور نعیم بروھی کے ناموں سے ہوئی ہے,گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے ہے گرفتار ملزمان سے خریداروں اور لوکل ڈیلرز متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے. مکورہ ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے اندر گٹکہ سپلائی کیسز میں ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں