جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی) جیکب آباد شہر میں محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہو گیا ہے۔ سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ مقامی مارکیٹوں میں ٹماٹر، پیاز، آلو، ہری مرچ اور دیگر موسمی سبزیوں کے دام سرکاری نرخ نامے سے کہیں زیادہ وصول کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے محرم کے سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتوں میں ازخود 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس سے عقیدت مندوں اور عام شہریوں کے لیے سبزی خریدنا ناممکن ہو گیا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کر کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
جیکب آباد: مہنگائی کا نیا طوفان، سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے دور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل