جمعیت عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کےلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی‘ مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( پ ر)جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس زیرِ صدارت ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا، جس میں ضلعی تنظیم، ٹاو¿نز اور مختلف شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، گیس کی عدم فراہمی کے باوجود عوام کو بھاری بھرکم بلوں کے اجراء، ملازمین پر تشدد اور حکومتی ہٹ دھرمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، شیخ مولانا عبدالواحد، مولانا سعید احمد، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حافظ مسعود احمد، حاجی ولی محمد بڑیچ، حاجی قاسم خان خلجی، حاجی صالح محمد، عبد الصمد حقیار ،مفتی روزی خان بادیزئی، حافظ سراج الدین، مفتی نیک محمد، حاجی محمد شاہ لالا، صفی اللہ مینگل، شاہ زاہد مشوانی، مولانا شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ، مفتی ابوبکر، محمد عارف شمشیر، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، مولوی علی جان، مولوی سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، مولوی جمال الدین حقانی، مولانا رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی سب سے بڑی عوامی و سیاسی قوت ہے اور ضلعی سطح پر جمعیت علماء اسلام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی انتظامی یا سیاسی فیصلہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔ اجلاس رات گئے تک جاری رہا جبکہ اہم فیصلوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں