کندھ کوٹ(رپورٹ/عبدالرزاق آزاد) کندھ کوٹ شہر میں سیپکو کی نااہلی کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کی سیاسی وسماجی جماعتوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بجلی کی بندش کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس یو پی کے ضلعی صدر ظریت بجارانی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام مصطفیٰ میرانی، ایس ٹی پی کے ڈویژنل صدر دلمراد ڈاھانی، مزدور یونین کے رہنما طارق خان باجکانی، جے یو آئی کے ضلعی رہنما مولوی خان محمد ملک، شاہنواز مرہیٹو، غلام رسول ملک، اصغر شیخ، نورخان سبزوئی ودیگر نے کہا کہ کندھ کوٹ میں جون کے مہینے میں شدید گرمی پڑتی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ بجلی صرف سیپکو کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے منقطع ہے شہر کے ہر فیڈر پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے سٹی 4 کی عوام اس قدر پریشان ہے کہ 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی بندش ہے دیگر فیڈرز پر بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے عوام پریشان ہیں بجلی کی بندش سے مزدور طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے مل اور فیکٹریاں بند ہونے سے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں بجلی بند ہونے سے برف نہیں مل رہی، گھروں اور مساجد میں پانی ختم ہو رہا ہے ہم پُرامن احتجاج کے ذریعے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اور بجلی آنکھ مچولی بند کی جائے بصورت دیگر ہم سیپکو ایکسیئن کی آفس اور گرڈ اسٹیشن کے مین گیٹ پر دھرنا دینگے،
کندھکوٹ‘غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کی سیاسی وسماجی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل