ڈیرہ اللہ یار تا سبی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کی خستہ حالی عوام کےلئے وبال جان بن گئی

ڈیرہ اللہ یار(بیورو چیف) عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار تا سبی قومی شاہراہ کی خستہ حالی عوام کے لیے عذاب بن گئی ہے۔ ڈیرہ اللہ یار کے زیرو پوائنٹ سے لیکر شاہی چوکی تک سڑک کو ہیوی مشینری کے ذریعے اکھاڑے ہوئے تقریباً دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، مگر تاحال تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا ہے، جس کے باعث شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی سڑک اور گرد و غبار کے باعث لوگوں کا سفر انتہائی دشوار ہو چکا ہے، جبکہ سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے روزانہ ٹریفک حادثات معمول بن گئے ہیں۔ متعدد موٹر سائیکل سوار حادثات میں زخمی ہو چکے ہیں، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے مسئلے کے حل کے لیے کوئی مو¿ثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر عوام کے ساتھ ناانصافی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار تا سبی قومی شاہراہ کی فوری تعمیر و مرمت کو یقینی بنایا جائے اور جاری منصوبے میں مزید تاخیر نہیں کی جائے تاکہ مزید قیمتی انسانی جانیں نقصان سے بچ سکیں۔دوسری جانب عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اللہ یار سے سبی تک قومی شاہراھ کو بنانے کے ساتھ ساتھ اس کو ڈبل کر کہ اس کو مزید کشادہ بنایا جائے تاکہ اس قومی شاہراھ روزانہ کے بنیاد پر ہونے والے ٹریفک حادثات سے لوگوں کو نجات مل سکے اور انسانی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں