کندھکوٹ‘مختلف گینگز سے تعلق رکھنے والے 44 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے

کندھ کوٹ(رپورٹ/عبدالرزاق آزاد) کندھ کوٹ میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی کوششوں سے مختلف گینگز سے تعلق رکھنے والے 44 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیئے ملزمان ایس ایس پی آفس میں ایک تقریب کے دوران سرنڈر ہوئے جس میں ڈی سی، ایس ایس پی، رینجرز اور دیگر افسران اور انٹیلی جنس اداروں کے عملداران نے شرکت کی اس حوالے سے ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو نے ڈی سی آغا شیر زمان پٹھان کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں سے 44 جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈال دیے ہیں جن میں سندرانی برادری کے 18، سبزوئی برادری کے 8، شیخ برادری کے 3، باجکانی برادری کے 2، جعفری برادری کے 6، ملک برادری کے 2، ایک مزاری، ایک گولو اور دشتی برادری کے تین ملزمان شامل ہیں جن میں فقیر علی حسن شیخ بھی شامل ہیں جن پر 50 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے کچھ اور ملزمان پیش ہونے والوں پر بہی انعام رکہا ہوا ہے ضلع میں 110 جرائم پیشہ افراد پیش ہوئے ہیں جلد دیگر بہی ملزم جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہہ کر قانون کے پاس پیش ہوں تو ایک مرتبہ پہر اچھی اور سکون کی زندگی گذارنے کا ان کو موقع ملے گا جو ملزم پیش نہیں ہوگا یا جرم کریگا تو انکا انجام بھت برا ہوگا ہم ڈاکوو¿ں کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جمال اور گبلو میں بھی ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں حکومت کی پالیسی کے مطابق قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں بھٹو اور بھنگوار برادریوں کے درمیان چلنے والا تنازعہ اور سندرانی اور ساوند برادریوں کے درمیان چلنے والے تنازعات ختم ہو چکے ہیں اسی طرح دوسروں کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں پیش ہونے والوں کی فہرست میں فقیر علی حسن شیخ، بشیر احمد سندرانی، آدم ملک، چاکر دشتی، سعید خان عرف سعدو گولو، حاکم سبزوئی، شیرپاء مزاری، دادن جعفری، شاہزور باجکانی، جانی خان سندرانی، میر احمد سندرانی ودیگر شامل ہیں پولیس کے مطابق جن مقدمات پر پولیس مدعی ہے ان مقدمات میں ملزمان ریلیف دیا جائیگا باقی نجی مقدمات کا سامنا وہ خود کرینگے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں