سونمیانی وندر( نمائندہ بلوچستان آبزرور )وندر شہر میں لذیذ اور ذائقہ دار پشاوری پکوان سینئر اینڈ صاحب زادہ VIP پشاوری آئسکریم شاپ کا افتتاح جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما امیر تحصیل سونمیانی وندر مفتی امین اللّٰہ بنوری کاکڑ نے فیتہ کاٹ کر کر لیا ۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات قبائلی رہنماؤں علاقائی معززین صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق وندر شہر میں لذیذ اور ذائقہ دار پشاوری پکوان اینڈ صاحب زادہ VIP پشاوری آئسکریم شاپ کے افتتاح کے موقع پر پروپرائٹرز صاحب زادہ ، لال زادہ ، نور زادہ کی جانب سے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا استقبال کیا گیا اور تواضع روایتی کابلی پلاؤ سے کی گئی ۔ اس دوران مہمانِ خصوصی مفتی امین اللّٰہ بنوری کاکڑ نے کاروبار کی کامیابی خیروبرکت کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں فقیر سکندر علی انگاریہ ، مولانا عمر عادل ، مفتی عبدالخالق خوستی ، خدائے رحیم بروہی ، ٹھیکیدار شیر زمان خان ، مٹھا خان ، امین اللّٰہ بروہی ، وڈیرہ سکندر موندرہ ، بسیم خان ، آغا سید عبدالرحمان شاہ ، سید اکبر شاہ ، سنئیر صحافیوں مہراللہ الفت ، زبیر بلوچ ، دریا خان انگاریہ ، صدام ساجدی ، تنویر حفیظ ایوبی ، اقبال حسن انگاریہ و دیگر بھی موجود تھے۔
وندر شہر میں لذیذ اور ذائقہ دار پشاوری پکوان سینئر اینڈ صاحب زادہ VIP پشاوری آئسکریم شاپ کا افتتاح
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل