عمران خان کی 74 ویں سالگرہ نوڈیرو میں بڑے جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی

نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 74 ویں سالگرہ نوڈیرو میں بڑے جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔
اس سلسلے میں پی ٹی آئی ps 10 رتودیرو عاقل سرکل کے ٹکٹ ہولڈر سٹی نوڈیرو کے صدر ایڈووکیٹ محمد بچل منگی کی میزبانی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سعید احمد کندھر ،محمد ابراھیم پھلپوٹو،رئیس خالد حسین لغاری ، عبدالمجید مھیسر،جمیل احمد ڈیتھو،نذیر میرانی،امیر علی ابڑو،مخیتار ڈیتھو،ماجد علی سموں ،محمد اسماعیل منگی سمیت دیگر عہدیداروں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور عمران خان کی آزادی کے لیئے نعرہ بازی کی گئی اس موقع پر ایڈووکیٹ محمد بچل منگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے حقیقی اور بہادر لیڈر ہیں، انہوں نے ملک میں قانون کی حکمرانی، کرپشن کے خاتمے اور حقیقی آزادی کے لیے جو تاریخی جدوجہد کی ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ انہونے کہا کہ عمران خان آج جسمانی طور پر جیل میں ہیں لیکن وہ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں، ہم ان کی جلد رہائی، درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لیے دعاگو ہیں۔آخر میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان ،مخدوم شاھ محمود حسین قریشی سمیت دیگر اسیران کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں