عالمی یومِ اساتذہ پر ہوپ پبلک ہائی اسکول بسیمہ میں پروقار تقریب

بسیمہ (نامہ نگار) عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام ہوپ پبلک ہائی اسکول بسیمہ میں ایک پروقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات، پرنسپل، اساتذہ کرام اور دیگر متعلقہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد اساتذہ کی خدمات، ان کی محنت، رہنمائی اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کے بنیادی کردار کو اجاگر کرنا تھا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت مولوی عبدالرحمان نے حاصل کی۔ تلاوتِ قرآن پاک کے بعد طلبہ و طالبات نے عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے مختلف پروگرام پیش کیے، جن میں تقاریر، ڈرامے اور مختلف ٹیبلوز شامل تھے۔ طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اساتذہ کرام کی عظمت، احترام، شفقت، محنت اور تعلیمی و تربیتی خدمات کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا۔
طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف پروگرامز میں اس بات کو نمایاں کیا گیا کہ استاد محض کتابی علم منتقل کرنے والا فرد نہیں بلکہ وہ طلبہ کی شخصیت سازی، کردار سازی، اخلاقی تربیت اور مستقبل کی سمت متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ طلبہ کے مختلف ٹیبلوز اور ڈراموں میں استاد اور شاگرد کے باہمی احترام، استاد کی محنت اور تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، جنہیں تقریب میں موجود شرکاء نے بھرپور سراہا اور طلبہ کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد عارف اور دیگر اساتذہ کرام نے کہا کہ استاد کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک اچھا استاد اپنے شاگردوں کو صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں رکھتا بلکہ ان کی اخلاقی تربیت، شخصیت سازی اور کردار کی تعمیر کے ذریعے انہیں معاشرے کا ذمہ دار، باکردار اور مفید شہری بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی محنت، خلوص، رہنمائی اور تربیت ہی طلبہ کے روشن مستقبل کی بنیاد بنتی ہے۔ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار معیاری تعلیم اور بہترین تربیت پر ہوتا ہے، جبکہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد اپنے علم، تجربے اور تربیت کے ذریعے نئی نسل کی فکری و اخلاقی بنیاد مضبوط کرتا ہے، اس لیے معاشرے میں اساتذہ کے مقام اور احترام کو ہمیشہ مقدم رکھا جانا چاہیے اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بھی عالمی یومِ اساتذہ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور استاد کی اہمیت، احترام اور معاشرے میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ طلبہ نے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی محنت اور شفقت کو اپنے تعلیمی سفر کا قیمتی سرمایہ قرار دیا تقریب کے دوران پرنسپل محمد عارف نے عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر طلبہ و اساتذہ میں خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا گیا، جبکہ طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے مختلف پروگرامز نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا تقریب کے اختتام پر اساتذہ کرام نے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے تقاریر، ڈراموں اور ٹیبلوز کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی اخلاقی، سماجی اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ باعلم اور باکردار نوجوان ہی معاشرے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں