پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بمقام مرحوم صفدر جان سنجرانی شوٹنگ بال گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں دوسرے سیمی فائنل میچ میں سدھیر جان کلب چاغی نے شہید اختر جان کلب نوشکی کو جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

دلچسپ میچ کے مہمان خاص میزان بینک دالبندین کے مینجر میر جہانزیب مینگل تھے صدام حمید سمالانی، شبیر احمد مینگل،ماما بشیر احمد مینگل، استاد گل داد بلوچ، حاجی عبدالباری بلوچ، انجمن تاجران کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی مہمان خاص میر جہانزیب مینگل نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 30 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا

کمینٹیٹر کے فرائض ثناء شیرزهی اور نادر زیب سر انجام دیئے بورڈ اسکورر صوفی عطاء اللہ آچش جبکہ ریفری کے فرائض عبدالوحید نوتیزئی نے سر انجام دیئےکل ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں