دالبندین (نامہ نگار)پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بمقام مرحوم صفدر جان سنجرانی شوٹنگ بال گراؤنڈ دالبندین کے سلسلے میں ایک شاندار اور دلچسپ میچ مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی کلب اور دفعدار یوسف جان سنجرانی کلب دالبندین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار اسٹروکس کھیل کر شائقین سے خوب داد وصول کی ۔
مگر ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی کلب دالبندین نے میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
آج کے دلچسپ میچ کے مہمان خاص ای ڈی آئی ایجوکیشن چاغی حمیداللہ لجئی تھے۔
ڈی ایف اے چاغی کے سیکرٹری حاجی عبدالباری بلوچ، انجمن تاجران دالبندین کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی، میر محمد حیات لجئی، استاد یوسف ساقی، میونسپل کمیٹی دالبندین کے کونسلر میر عبدالجلیل سمالانی، آغا گل رودینی، میر محمد بلال ساسولی، ماسٹر جلیل ریکی سمیت شائقین کی بڑی تعداد دلچسپ میچ دیکھنے پویلین میں موجود تھی ۔
مہمان خاص ای ڈی آئی ایجوکیشن چاغی حمیداللہ لجئی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے نقد 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا ۔
ریفری کے فرائض عبدالوحید نوتیزئی جبکہ اسکورر الٰہی بخش سمالانی اور اناؤنسر ثناء شیرزئی تھے۔
پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ