دالبندین (نامہ نگار علی احمد)
پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک شاندار اور دلچسپ میچ دفعدار یوسف جان سنجرانی کلب اور انس جان کلب چاغی کی ٹیموں کے درمیان مرحوم صفدر جان سنجرانی شوٹنگ بال گراؤنڈ دالبندین میں کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کی مگر دفعدار یوسف جان سنجرانی کلب دالبندین نے میچ جیت لیا ۔
دلچسپ میچ کے مہمان خاص مرکزی انجمن تاجران دالبندین کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی تھے۔
سیکرٹری ڈی ایف اے چاغی حاجی عبدالباری بلوچ، ماسٹر قادر بخش بلوچ، سیکرٹری محمد حیات لجئی، میر محمد بلال ساسولی، کونسلر میونسپل کمیٹی دالبندین میر عبدالجلیل سمالانی، بابائے چاغی پینل کے سینئر رہنماء ملک ظفر نوتیزئی، ماسٹر جلیل ریکی، آغا گل رودینی، ڈاکٹر خیر جان لجئی سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
ریفری کے فرائض میر شاھد خان سنجرانی جبکہ فاروق سیاہ پاد اور ابرار سمیر اسسٹنٹ ریفری اناؤنسر نادر زیب جبکہ بورڈ اسکورر ماسٹر عید محمد مینگل تھے۔
ٹورنامنٹ کے سیکرٹری ماسٹر منیر احمد لجئی سمیت دیگر اراکین موجود تھے ۔
مہمان خاص مرکزی انجمن تاجران دالبندین کے صدر ٹکری نور احمد ساسولی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے نقد 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا ۔
کونسلر میر عبدالجلیل ریکی نے بہترین کھیل پیش کرنے پر دالبندین کے کھلاڑی حاجی مظہر سنجرانی اور حاجی مظہر سنجرانی نے مہمان چاغی کلب کے نٹ مین کے لیے بھی نقد ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا ۔
پہلا آل چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ