پہلا آل ڈسٹرکٹ چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

دالبندین (نامہ نگار)پہلا آل ڈسٹرکٹ چاغی مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ بمقام دالبندین ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مرحوم تحصیلدار عبدالباسط جان محمد حسنی کلب نے مرحوم ملک عبدالرشید سمالانی کلب دالبندین کی ٹیم کو جیت لیا۔ میچ کے مہمان خاص پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن چاغی کے ضلعی صدر الہی بخش سمالانی تھے مہمان خاص ڈاکٹر الٰہی بخش سمالانی اور ان کے ساتھیوں کا گراؤنڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں نے والہانہ استقبال کیا اور انھیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مہمان خاص کے ہمراہ یادگاری گروپ فوٹوز کھنچوائے گئے۔ بابو امین اللہ ساسولی، اسپورٹس دوست شخصیت سنگت سعید، فوکل پرسن برائے اسپورٹس ثناء ریکی، ملک ظفر نوتیزئی، یوسف ساقی سیاہ پاد، ماسٹر سمیع لجئی، استاد رزاق بلوچ، ڈاکٹر تاج محمد ساسولی، کیپٹن شفیق سنجرانی، ٹورنامنٹ سیکرٹری ماسٹر منیر احمد لجئی سمیت معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ریفری کے فرائض ماسٹر عید محمد مینگل جبکہ اناؤنسر خلیل نور زئی تھے۔ دلچسپ میچ کے مہمان خاص الٰہی بخش سمالانی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے نقد 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں