برمنگھم (این این آئی)تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔برمنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے 3 کھلاڑی ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، غازی غوری، رضا اللہ اور عمران رندھاوا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایاگیا ہے۔غازی غوری کو سعود شکیل نے ٹیسٹ کیپ دی جبکہ محمد عباس نے رضا اللہ اور عمران رندھاوا کوبابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شان مسعود کے پچاس ٹیسٹ میچز مکمل ہونے پر کھلاڑیوں نے مبارک باد دی،تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
تیسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل