جیکب آباد (رپورٹ انیس جکھرانی)جماعت اسلامی کی مرکزی کال پر پیٹرولیم مصنوعات پر ظالمانہ لیوی ٹیکس کے خلاف جیکب آباد میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی اور شہر بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔حاجی دیدار علی لاشاری، ابوبکر سومرو اور دیگر رہنماو¿ں کی قیادت میں ضلعی آفس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف اور ٹیکس کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی۔پریس کلب کے باہر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اسے غریب عوام پر “بھتہ ٹیکس” قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، مہنگائی کے اس دور میں مزید ٹیکسوں کا بوجھ مسلط کرنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے۔ رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ اگر ٹیکس کا یہ ظالمانہ سلسلہ فوری بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسعت اختیار کرے گا۔
جیکب آباد: پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کیخلاف شٹر بند ہڑتال، پریس کلب تک احتجاجی ریلی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل