ایران کا جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران /واشنگٹن(این این آئی)ایران نے جنوبی صوبے ہرمزگان میں امریکی MQ-9 ریپر ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کے نئے جدید فضائی دفاعی نظام نے ہرمزگان کے علاقے میں ایک MQ-9 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا امریکی ڈرونز کو آبنائے ہرمز کے اطراف بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تاہم ایران کے لیے یہ نسبتا آسان اہداف ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ ڈرونز کم رفتار سے اور اکثر کم بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ نے 3 امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکی فوج کم از کم 45 MQ-9 ریپر ڈرونز کھو چکی ہے، جو اس کے مجموعی بیڑے کا تقریبا 25 فیصد بنتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے پاس اب 145 ایم کیو نائن ڈرونز باقی بچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں