کوئٹہ میں بم دھماکہ بچوں کی زندگی نگل گیا

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) 7 جولائی 2026

ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تھانہ کیچی بیگ بمقام کلی بڑاؤ میں امدادیہ مدرسہ عید گاہ گراؤنڈ میں مدرسے کے بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس میں دو بچے شہید ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا شہید بچوں میں دس سال کا محمد سفیان ولد مولوی احمد علی، 11 سالہ خلیل الرحمن ولد عبد السلام ہیں۔ جبکہ اسداللہ ولد نیاز محمد بعمری 7سال زخمی ہوگیا ہے زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچوں کو ایک تھیلا نظر آیا جس میں مبینہ طور پر بم تھا۔ جو بچوں کے چیک کرنے کے دوران پھٹ گیا۔ پولیس واقعے کا مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں