محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کی مضبوطی کی علامت تھیں‘ فیاض محمود شیخ

شکارپور (رپور/شاہدگولہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کی مضبوطی کی علامت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی عوام کی خدمت، جمہوریت کی بحالی اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی جدوجہد، قربانیاں اور سیاسی بصیرت آج بھی پاکستان کے عوام اور خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کےلئے مشعلِ راہ ہیں۔فیاض محمود شیخ نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے افکار اور نظریے پر چلتے ہوئے ملک میں جمہوریت، مساوات اور عوامی خوشحالی کےلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں