
تحریر : عبدالفتاح عباسی
ہر سال کی طرح اس سال بھی لاڑکانہ میں 12 ربیع الاول کو مرکزی پاکستان چوک پر اتحادِ اہلسنت لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماع و محفلِ میلادِ مصطفیٰ منعقد ہوا، جہاں شہر بھر سے نکلنے والے مرکزی جلوس کا شاندار اختتام ہوا۔ محفل میں علماءکرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات، بلدیاتی نمائندگان، کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی، اس عظیم الشان اجتماع میں فضائیں درود و سلام، نعتِ رسولِ مقبول اور ذکرِ مصطفیٰ سے معطر رہیں۔ شرکائے محفل نے بارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے اور حضور نبی کریم کی ولادتِ باسعادت کی خوشی کا اظہار کیا، محفل سے پیر طریقت رہبرِ شریعت حضرت سائیں محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا ثانی، سجادہ نشین درگاہِ عالیہ رحمت پور شریف، پیر طریقت رہبرِ شریعت حضرت قبلہ سائیں الحاج سید محمد مصطفیٰ شاہ راشدی، سجادہ نشین درگاہ پیر جو گوٹھ، صاحبزادہ محمد معصوم غفاری۔ اتحادِ اہلسنت لاڑکانہ کے صدر مولانا منظور احمد نعیمی، چیئرمین حافظ در محمد سھڑو حر، جنرل سیکریٹری حافظ شعیب جونیجو، پیر سید مفتی محمد حسن شاہ بخاری، علامہ سید محمد حفیظ اللہ شاہ بخاری، پیر علامہ ڈاکٹر محمد نجم الدین اشرفی نقشبندی، مولانا جنید مصطفیٰ سرھیو،حافظ روشن علی پہنور سمیت دیگر علماء کرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر دڑی ٹاو¿ن کے نوجوان ھر دلعزیز سیاسی شخصیت چیئرمین شاہ رخ خان سیال، لاڑکانہ کے ایم پی اے جمیل احمد سومرو، میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی نواز لھر، ایمپائر ٹاو¿ن چیئرمین وقار احمد بھٹو، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ خیر محمد شیخ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ جبکہ ادارہ الفیضان کے رہنماءمولانا سعید نقشبندی۔ ایڈووکیٹ حافظ منیر احمد قادری، سینیٹر رائیٹر و کالم نگار عبدالفتاح عباسی، انجمن طلبہ اسلام اے ٹی آئی کے رہنماءمحمد بابر غفاری، حافظ گلزار احمد جاگیرانی، جاوید علی ٹگڑ، پیر سرفراز پیر ذادو، دعوت اسلامی کے ذمہ داران جواد علی عطاری، ڈاکٹر رضوان احمد عطاری، ڈاکٹر عبدالوحید عباسی، بابر علی عباسی، عاشق علی عباسی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی محفل میں شرکت کی۔ ختمِ نبوت کے تحفظ پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اپنے خطابات میں عقیدہ ختمِ نبوت کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ختمِ نبوت مسلمانوں کے بنیادی اور قطعی عقائد میں سے ہے۔ حضور اکرم اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں، آپ کے بعد کسی نئے نبی کی گنجائش نہیں۔ مقررین نے حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمت اللہ علیہ کی ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے تاریخی جدوجہد اور خدمات کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنی سیاسی، دینی اور ملی زندگی میں عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ علماء و مشائخ اور عوام کو عقیدہ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پ±رامن، آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے۔ محفل میں سابق وزیرِاعظم پاکستان قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور 1974ء میں قادیانی مسئلے پر پارلیمانی کارروائی اور آئینی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے ان تمام سیاسی و دینی شخصیات اور اراکینِ پارلیمنٹ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اس تاریخی آئینی عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ ختمِ نبوت کا عقیدہ امت کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے آئینی و قانونی جدوجہد پاکستان کی تاریخ کا اہم باب ہے۔ جبکہ سیرتِ مصطفیٰ کو اپنانے کا عہد اور مقررین نے کہا کہ جشنِ میلادِ مصطفیٰ صرف خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ اس موقع پر ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو حضور نبی کریم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق ڈھالیں گے۔ آپ نے انسانیت کو محبت، اخوت، عدل، مساوات، برداشت، امن اور حسنِ اخلاق کا درس دیا۔ آج معاشرے میں امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے سیرتِ مصطفیٰ کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مقررین نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ حضور اکرم کی سیرتِ مبارکہ کا مطالعہ کریں، قرآن و سنت سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور معاشرے میں محبت و رواداری کو فروغ دیں۔ انتظامات اور اتحادِ اہلسنت کی کاوشیں اس عظیم الشان محفل کے مکمل انتظامات حافظ روشن علی پنھور انقلابی، جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان ضلع لاڑکانہ نے انجام دیے۔ انہوں نے محفل کے انتظامی امور، شرکاء کی سہولت، اسٹیج اور دیگر ضروری انتظامات میں بھرپور کردار ادا کیا۔ اتحادِ اہلسنت لاڑکانہ کی قیادت نے کامیاب اور پ±رامن انعقاد پر تمام علماءکرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات، بلدیاتی نمائندگان، کارکنان، انتظامیہ، رضاکاران، نعت خواں حضرات اور بالخصوص ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اتحادِ اہلسنت لاڑکانہ کے رہنماو¿ں نے کہا کہ 12 ربیع الاول شریف کے موقع پر پاکستان چوک پر ہونے والا یہ عظیم الشان اجتماع محبتِ رسول ، عقیدہ ختمِ نبوت اور اتحاد و یکجہتی کا خوبصورت مظہر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی شہرِ لاڑکانہ میں عشقِ رسول ، سیرتِ مصطفیٰ اور عقیدہ ختمِ نبوت کے پیغام کو پ±رامن اور مو¿ثر انداز میں عام کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان ضلع لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان مرکزی جلوس 12 ربیع الاول شریف کو جشنِ آمدِ رسولِ اکرم کے بابرکت موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان ضلع لاڑکانہ کی جانب سے عظیم الشان مرکزی جلوس ضلعی صدر مولانا بدر الدین سرھیو کی قیادت میں انعقاد کیا گیا، جو بھشتی مسجد، ایمپائر روڈ سے شروع ہوا۔ مرکزی جلوس شہر کے مختلف علاقوں، راستوں اور اہم چوکوں سے گزرتا ہوا جیلس بازار چوک، سبزی منڈی، اناج منڈی چوک، نوڈیرو چوک، گجن پور چوک، اناج منڈی چوک، بینک اسکوائر، جی پی او روڈ اور بندر روڈ سے ہوتا ہوا پاکستان چوک پہنچا، جہاں جلوس کا پ±رامن اور شاندار اختتام ہوا۔ راستے میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور پھولوں کے ہار اتحاد اھلسنت کے شرکاءکو پہنائے گئے، جلوس کے دوران مختلف مقامات پر علماءکرام اور مشائخ عظام نے جشنِ میلادالنبی ، سیرتِ طیبہ، محبتِ رسول اور مقام و مرتبہ مصطفی کے حوالے سے ایمان افروز خطابات کیے۔ عاشقانِ رسول نے درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول کی صداو¿ں سے شہر کی فضاو¿ں کو معطر کیے رکھا، خصوصاً نوڈیرو چوک پر عظیم الشان اجتماع سے دربارِ عالیہ رحمت پور شریف کے سجادہ نشین پیر طریقت حضرت سائیں محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا ثانی سائیں، مولانا بدرالدین سرھیو، حافظ در محمد سھڑو حر، ڈویڑنل امیر مفتی سید محمد حسن شاہ بخاری، صوبائی نائب ناظم اعلیٰ سید محمد حفیظ اللہ شاہ بخاری، ضلع سرپرست اعلیٰ علامہ پیر ڈاکٹر محمد نجم الدین اشرفی نقشبندی، پیر سید مزمل حسین شاہ بخاری، مولانا منظور احمد نعیمی، مولانا جنید مصطفی سرھیو اور ناظم اعلیٰ حافظ شعیب جونیجو سمیت دیگر علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ 12 ربیع الاول شریف پوری امتِ مسلمہ کے لیے عظیم خوشی اور عقیدت کا دن ہے۔ حضور نبی کریم کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے، ہمیں آپ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان ضلع لاڑکانہ کی قیادت نے جلوس میں بھرپور شرکت کرنے پر علماءکرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات، کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں شریک ہونے والے عاشقانِ رسول سے اظہارِ تشکر کیا۔ ربیع الاول شریف کے موقع پر جشنِ آمدِ رسول کا عظیم الشان مرکزی جلوس 12 ربیع الاول شریف کے بابرکت موقع پر جمعیت علمائے پاکستان ضلع لاڑکانہ کی جانب سے جشنِ آمدِ رسولِ اکرم کے سلسلے میں عظیم الشان مرکزی جلوس جامع مسجد سرکارِ مدینہ، پولیس اسٹیشن رحمت پور سے شروع ہوا۔ جلوس میں علماءکرام، مشائخ عظام، حفاظِ کرام، نعت خواں حضرات اور عاشقانِ رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس شہر کے مختلف راستوں اور اہم چوکوں سے ہوتا ہوا آگے بڑھا، جہاں مختلف مقامات پر علماءکرام اور مقررین نے سیرتِ طیبہ ، محبتِ رسول اور جشنِ میلادالنبی کے حوالے سے ایمان افروز خطابات کیے۔ جلوس کے شرکاء نے درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول کی صداو¿ں سے شہر کی فضاو¿ں کو معطر کیے رکھا۔ جلوس میں عاشقانِ رسول کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ مرکزی جلوس کی قیادت مولانا منظور علی نعیمی، حافظ شعیب سلطان جونیجو، حافظ روشن علی پنھور، حافظ ممتاز علی کولاچی، حافظ شرف الدین نقشبندی مجددی، حافظ گلزار احمد جاگیرانی، نثار مصطفیٰ پنھور، حافظ مجاھد حسین تنیو، عبدالفتاح عباسی نے کی۔ جلوس کا شاندار اور پ±رامن اختتام پاکستان چوک پر ہوا، جہاں خصوصی خطاب اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان ضلع لاڑکانہ کی قیادت نے تمام علماءکرام، مشائخ عظام، کارکنان، نعت خواں حضرات اور عاشقانِ رسول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جشنِ میلادالنبی ہمارے ایمان، محبت اور عقیدت کا مظہر ہے اور حضور اکرم کی سیرتِ مبارکہ کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے. دوسری جانب پیارے آقا حضور سراپا نور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں دعوت اسلامی لاڑکانہ کی جانب سے شہر کے جناح باغ میں عظیم الشان ”اجتماع میلاد“ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جس میں دعوت اسلامی کے بانی و امیر, امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر مدنی مذاکرہ میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت منا رہے ہیں۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اہل ایمان کےلئے رحمت، بھلائی، بخشش اور دنیا و آخرت کی نجات کا عظیم باب ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے پوری دنیا میں بچیوں لڑکیوں کی عزت و وقار کی بلندی ہوئی۔ پہلے جاہل معاشرے میں لوگ معصوم بچیوں کو زندہ دفن کر کے قتل کر دیتے تھے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کے بعد لوگوں کو انسانیت کا درد محسوس ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن اخلاق سے ہر طرف خوشبو پھیلنے لگی۔ پوری دنیا میں وحدانیت کا شعور طلوع ہونے لگا اور ان کی صحبت سے فیضیاب ہونے والے پیارے صحابہ کرام بھی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت و الفت سے سرشار ھستیاں تھیں اور انہوں نے اپنے جذبوں سے پوری دنیا میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کیا۔ ان کا بھی ایک تاریخ کا سنہرا باب ہے اور وہ قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے عظیم الشان میلاد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام خوشیوں میں سب سے بڑی خوشی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن ہے، یہ دنیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے مین باقی ہے۔ یتیموں کا سہارا حضور صلی اللہ علیہ وسلم جو دنیا اور قبر میں ہمارا واحد سہارا ہے، پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی سہارا نہیں ہے۔” محفل میلاد میں مشہور نعت خواں ذوہیب احمد عطاری، محمد فیصل عطاری، محمد مدنی عطاری، محمد عادل عطاری اور دیگر نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعتیں سنائیں اور پنڈال گاھ میں ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جھو مادیا۔ عظیم الشان اجتماع نماز فجر تک جاری رہا۔ اس اجتماع میں شہر کی معزز شخصیات محمد یونس عطاری، محمد اسلم عطاری، سینئر اساتذہ رہنما ارشاد علی ماھوٹہ عطاری، نصراللہ زاہد کٹپر، میڈیکل نمائندہ ڈاکٹر عبدالوحید عباسی، محمد جواد عطاری، سعید احمد عطاری، محمد عامر عباسی، محمد عقیل عباسی، سرفراز احمد عباسی، شیراز احمد عباسی، رمیز احمد عباسی،نجی اللہ عطاری، سمیت سیاسی، سماجی، ادبی، کاروباری، تجارتی تنظیموں اور دیگر نے شرکت کی۔ آخر میں سندھ کی سلامتی ، پاکستان کی خوشحالی اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی امن سلامتی، بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جشن آمد رسول تاجدار ختم نبوت کے نعروں کی گونج