ہم گاذر ڈے کیوں مناتے ہیں

زندگی کی بھاگ دوڑ میں ہم اکثر اپنی جڑوں، اپنی تاریخ اور اپنی پہچان کو بھول جاتے ہیں۔ اسی لیے دنیا بھر میں “ڈے” منانے کا رواج ہے۔
گاذر ڈے – 24 اگست
گاذر قوم ایک بہادر، محنتی، مہمان نواز اور خدمت گزار قوم ہے۔ یہ بنیادی طور پر پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی علاقہ جات میں آباد ہے۔ لیکن اکثریت سرائیکی بیلٹ میں ہے: ملتان، مظفرگڑھ، وہاڑی، میلسی، راجن پور، حاصل پور اور چشتیاں۔
گاذر قوم کا تعلق اولیاءکرام سے ہے اور یہ قادری سلسلے سے منسوب ہے۔ گاذر ڈے
24 اگست کی نسبت کیا ہے؟
24 اگست ہمارے جدِ اعلیٰ، حکیمِ امت، سلطانوں کے سلطان حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم قادری گاذر رحمتہ اللہ علیہ کے یومِ ولادت کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔
گاذر ڈے منانے کے 4 مقاصد
1. قومی اتحاد: دنیا بھر میں آباد گاذر ایک دن اکٹھے ہو کر اپنی پہچان کو زندہ رکھیں۔
2. تاریخ کا تحفظ: اپنی زبان، لباس، رسم و رواج اور بہادری کی تاریخ نئی نسل تک پہنچانا۔
3. تعلیم و فلاح: اس دن سکالرشپ، فنڈ ریزنگ اور علاقائی مسائل پر مشاورت۔
4. نوجوانوں کی تربیت: نوجوانوں کو بزرگوں اور قومی تشخص سے روشناس کرانا۔
اس دن کیا جاتا ہے؟
محافلِ ذکر و نعت، سوشل میڈیا مہم #گاذر_ڈے #GazarDay، گھر گاو¿ں اور شہر کی سطح پر اجتماعات، اور لنگر و مٹھائی کے ذریعے محبت بانٹنا۔
اہم وضاحت: تاریخ کیوں بدلتی ہے؟
سب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ گاذر ڈے کی اصل تاریخ 24 اگست ہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
آل پاکستان گاذر اتحاد نے آغاز سے یہ اصول بنایا کہ مرکزی تقریب ہمیشہ اتوار کو ہوگی تاکہ طلبہ، ملازمین اور فیملیاں آسانی سے شرکت کر سکیں۔
اگر 24 اگست اتوار نہ ہو تو 24 اگست کے بعد آنے والے پہلے اتوار کو مرکزی تقریب ہوتی ہے۔
2026 کا شیڈول:
24 اگست 2026 بروز پیر ہے۔ اس لیے مرکزی تقریب اتوار 30 اگست 2026 کو دربار عالیہ حضرت سلطان عبدالحکیم گاذر رح، کبیروالا، ضلع خانیوال میں ان شاءاللہ منعقد ہوگی۔
اپیل ہے کہ 24 اگست کو اپنے علاقوں میں ضرور منائیں اور 30 اگست کو مرکزی اجتماع میں شرکت کر کے اتحاد کا ثبوت دیں۔
گاذر قوم کی پہچان
گاذر لوگ ایمان، بہادری، مہمان نوازی اور خدمتِ خلق کے لیے مشہور ہیں۔ آج ہمارے نوجوان پاک فوج، تعلیم، طب اور بیرونِ ملک میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
اکثر دوست سوال کرتے ہیں کہ “گاذر” کا کیا مطلب ہے؟ آج وہ بھی نوٹ فرما لیں۔
لفظ “گاذر” کا لغوی اور روحانی مطلب بہت گہرا ہے۔
سادہ لفظوں میں “گاذر” کا مطلب ہے: “دھوبی”۔
جس طرح سفید کپڑا جب میلا ہو جاتا ہے تو اسے پانی میں بھگو کر، صابن لگا کر نچوڑا جاتا ہے۔ میل نکل جاتی ہے اور وہ کپڑا دوبارہ سفید، صاف اور چمکدار ہو جاتا ہے۔
ہماری قوم کا یہی نام ہمارے جدِ اعلیٰ کی نسبت سے پڑا۔
ہمارے جدِ اعلیٰ، حکیمِ امت، سلطانوں کے سلطان حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم قادری گاذر رحمتہ اللہ علیہ پیشے کے اعتبار سے کپڑے دھوتے تھے۔ آپ میلے کپڑوں کا میل کچیل دور کر کے انہیں اجلا اور نورانی بنا دیتے تھے۔
لیکن آپ کا اصل کام صرف کپڑے دھونا نہیں تھا۔ آپ روحوں کے “گاذر” تھے۔
جس طرح آپ گندے کپڑوں سے میل اتار کر انہیں پاک کر دیتے تھے، اسی طرح آپ کفار اور گمراہ لوگوں کے دلوں سے کفر، شرک اور گناہوں کا زنگ اتار کر انہیں نورِ ایمان سے منور کر دیتے تھے۔ آپ انہیں دائرہ اسلام میں داخل کر کے ان کے قلوب کو سفید چادر کی طرح پاک صاف کر دیتے تھے۔
اسی نسبت سے آپ “گاذر” کے لقب سے مشہور ہوئے۔
لہٰذا “گاذر” کا مطلب ہوا:
“دلوں کے زنگ آلود قلوب کو نورِ ایمان سے صاف کرنے والا”
شاعر نے کیا خوب کہا
کپڑے نہیں دھوتے تھے بس وہ، دلوں کا میل دھوتے تھے
بابا عبدالحکیم گاذر، اندھیروں کو نور دیتے تھے
کفر کی کالک مٹا کر، ایمان کی چادر اوڑھاتے تھے
اس لیے ساری دنیا ان کو “گاذر” کہہ کر پکارتی تھی
یہی ہماری قوم کی پہچان ہے۔ ہم اسی لیے تعلیم، اتحاد اور خدمتِ خلق کو اپنا شعار سمجھتے ہیں۔ تاکہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے لوگوں کے دلوں کو صاف کیا، ہم بھی معاشرے کی اصلاح اور فلاح میں اپنا کردار ادا کریں
یہ کوئی سرکاری چھٹی نہیں بلکہ گاذر قوم کا اپنا ثقافتی اور روحانی دن ہے۔ آخر میں
راقم الحروف ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر کا
گاذر ڈے کے حوالے سے سپیشل ڈوہرہ
اساں 24 اگست نوں پورے پاکستان وچ گاذر ڈیہنہ منیندے پئے آں __
سارے گاذر 30 اگست نوں بابا عبدالحکیم دے دربار تے کٹھے تھیندے پئے آں__
جیڑھے اپنڑی ذات چھپیندے ہن انہاں نوں اساں اے ڈسیندے پئے آں __
گاذر سلطان وی تاں گاذر اے
اساں گاذر توں اپنڑی پہچان کرویندے پئے آں__
پہاڑاں دے واسی، دل دے سچے، بہادری سانڈی شان اے
مہمان نوازی، خدمتِ خلق، گاذر دی پہچان اے __
قادری سلسلے دا چمکتا تارا بابا عبدالحکیم اے__
ساڈے دل دی دھڑکن، ساڈا جد اعلی اے بابا عبدالحکیم__
گاذر دی وحدت، گاذر دی طاقت
پاکستان زندہ باد – گاذر قوم پائندہ باد
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں