گاذر قبیلے کے ایوارڈ یافتہ محمد افضل گاذر


نام سے پہچانے جاتے ہیں گاذر کے سپوت
محنت ایمان اور خدمت ہے ان کا دستور
محمد افضل گاذر انچارج ضلعی مارکیٹنگ اینڈ سیلز ٹیم وہاڑی ہے
محمد افضل گاذر فیلڈ کے شعبے میں ایک منفرد نام ہے جو کہ 1989 میں ایک ورکر کے طور پر ادارے سے منسلک ہوئے اور دن رات کام کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور سیلز آفیسر کے عہدہ پر ترقی کر کے ضلعی مارکیٹنگ اینڈ سیلز ٹیم کے انچارج مقرر ہوئے اور ادارہ کے بااعتماد کارکن شمار کئے جاتے ہیں انہیں سوزوکی کاروں اور ٹریکٹرز کی فروخت کا جب بھی ٹارگٹ دیا گیا انہوں نے اسے پورا کیا ہے انہوں نے APV وین اور سوزوکی کی دیگر گاڑیوں کی مارکیٹنگ میں نمایاں کام کیا ہے بہاولنگر بہاولپور جھنگ کے اضلاع سمیت پورے جنوبی پنجاب میں گاڑیاں سیل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جس کی بنا پر انہیں متعدد بار ایوارڈز اور کیش پرائز سے نوازا گیا اس وقت آپ آفٹر سیلز مینٹ کمیٹی کے بھی ممبر ہیں سود خوروں کے خلاف بہترین سماجی خدمات انجام دینے پر روز نامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر میاں امتنان شاہد اور اس وقت کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر جبکہ موجودہ چیف ایڈیٹر روز نامہ قوم ملتان میاں عبدالغفار کی جانب سے ملتان میں خصوصی شیلڈ سے بھی نوازا گیا
شاعر نے کیا خوب فرمایا ہے
قلم کی طاقت سے حق کی آواز بلند کرتے ہیں
گاذر کے بیٹے صحافت میں بھی مقام بلند کرتے ہیں
محمد افضل گاذر کرم پور میں روزنامہ خبریں کے نامہ نگار ہیں اور اس کے ساتھ صدر پریس کلب کرم پور کے عہدے پر فائز ہیں آپ نے صحافت کے میدان میں ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دیا ہے اور علاقے کے مسائل کو اجاگر کر کے عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے آپ کی صحافتی خدمات کو گاذر برادری فخر سے یاد کرتی ہے گاذر برادری محنت ایمانداری اور خدمت کا دوسرا نام ہے جو اپنے خون پسینے سے رزق حلال کماتی ہے اور معاشرے کی بھلائی کے لیے ہمیشہ پیش رہتی ہے
گاذر کی شان اور صحافت کی آن ہیں محمد افضل
آپ نے نام روشن کیا برادری کا ہر محل
خدا کرے ترقی کی منزلیں اور بھی ملیں
گاذر فیملی کا نام رہے ہمیشہ بلند و بالا
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں