سب سے پہلے یہ جانتے ہیں کہ یہ”ڈے” منائے کیوں جاتے ہیں
زندگی کی مصروفیات میں ہم اکثر اہم چیزوں کو بھول جاتے ہیں۔ اس لیے دنیا بھر میں “ڈے” منانے کی 3 بڑی وجوہات ہیں:
1. یاد دلانے کے لیے
جیسے مادرز ڈے ماں کی قربانی یاد دلاتا ہے، یومِ آزادی ملک کی آزادی کی قدر سکھاتا ہے۔
2. عزت اور شکریہ ادا کرنے کے لیے
جیسے ٹیچرز ڈے استادوں کی محنت، لیبر ڈے مزدوروں کی عزت، ڈاکٹرز ڈے ڈاکٹروں کی خدمت کا اعتراف۔
3. لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لیے
ایک دن مقرر کرنے سے آگاہی مہم، ایونٹ اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔ جیسے ورلڈ انوائرمنٹ ڈے پر صفائی، بلڈ ڈونر ڈے پر خون کا عطیہ
گاذر ڈے – GAZAR Day 24 اگست
گاذر قوم کا تعارف
گاذر ایک بہادر، محنتی اور مہمان نواز قوم/قبیلہ ہے۔
یہ بنیادی طور پر پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی علاقہ جات میں آباد ہے۔
اکثریت سرائیکی بیلٹ میں ہے: ملتان، مظفرگڑھ، وہاڑی، میلسی، راجن پور، حاصل پور، چشتیاں اور دیگر چھوٹے بڑے شہر۔
گاذر قوم کا تعلق اولیاء کرام سے ہے اور یہ قادری سلسلے سے منسوب ہے۔
24 اگست کو کیوں مناتے ہیں؟
24 اگست ہمارے جدِ اعلیٰ، حکیمِ امت، سلطانوں کے سلطان حضرت سخی سلطان بابا عبدالحکیم قادری گاذر رحمتہ اللہ علیہ کے یومِ ولادت کی نسبت سے ہے۔
منانے کے 4 مقاصد:
1. قومی اتحاد کے لیے – دنیا بھر میں جہاں جہاں گاذر آباد ہیں، ایک دن اکٹھے ہو کر اپنی پہچان کو زندہ رکھنا
2. تاریخ اور روایات کو یاد رکھنے کے لیے – اپنی زبان، لباس، رسم و رواج اور بہادری کی تاریخ نئی نسل کو منتقل کرنا
3. تعلیم اور فلاح کے لیے – اس دن سکالرشپ، فنڈ ریزنگ اور علاقائی مسائل پر لائحہ عمل بنانا
4. نوجوانوں کو جوڑنے کے لیے – نوجوانوں کو اپنی بڑوں، بزرگوں اور قومی تشخص سے روشناس کرانا
اس دن کیا ہوتا ہے؟
– محافلِ ذکر و نعت – حضرت بابا عبدالحکیم رح کو خراجِ عقیدت
– سوشل میڈیا مہم – #گاذر_ڈے #GazarDay کے ساتھ دنیا کو اپنا تعارف
– اجتماعات – گھر، محلے، گاؤں اور شہر کی سطح پر تقریبات
– مٹھائی و لنگر – خوشی کا اظہار اور محبت بانٹنا
📢 اہم وضاحت: تاریخ کیوں بدلتی ہے؟
سب سے پہلے یہ بات یاد رکھیں: گاذر ڈے کی اصل تاریخ کبھی نہیں بدلتی۔
اصل تاریخ: 24 اگست ہی ہے اور ہمیشہ 24 اگست ہی رہے گی۔
تو مرکزی تقریب 30 اگست کو کیوں؟
آل پاکستان گاذر اتحاد نے آغاز سے یہ اصول بنایا کہ مرکزی تقریب ہمیشہ اتوار کو ہوگی۔ وجہ: تاکہ پاکستان بھر سے طلبہ، ملازمین، کاروباری حضرات، بزرگ اور فیملیاں آسانی سے شرکت کر سکیں۔
– اگر 24 اگست اتوار ہو تو تقریب اسی دن ہوتی ہے۔
– اگر 24 اگست اتوار نہ ہو تو 24 اگست کے بعد آنے والے پہلے اتوار کو مرکزی تقریب ہوتی ہے۔
2026 کا شیڈول:
24 اگست 2026 بروز پیر ہے۔ اس لیے مرکزی تقریب اتوار 30 اگست 2026 کو دربار عالیہ حضرت سلطان عبدالحکیم گاذر رح، کبیروالا، ضلع خانیوال میں ان شاءاللہ منعقد ہوگی۔
اپیل: 24 اگست کو اپنے علاقوں میں ضرور منائیں اور 30 اگست کو مرکزی اجتماع میں شرکت کرکے اتحاد کا ثبوت دیں۔
گاذر قوم کی پہچان
گاذر لوگ ایمان، بہادری، مہمان نوازی اور خدمت کے لیے مشہور ہیں۔
آج ہمارے نوجوان پاک فوج، تعلیم، طب اور بیرونِ ملک میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
نوٹ: یہ سرکاری چھٹی نہیں ہے بلکہ یہ گاذر قوم کا اپنا ثقافتی اور روحانی دن ہے جسے ہم ہر سال جوش و خروش سے مناتے ہیں۔
آخر میں راقم الحروف گاذر سلطان ڈاکٹر ذوالفقار احمد گاذر کا گاذر ڈے حوالے سے سپیشل ڈوہرہ
گاذر ڈے سپیشل ڈوہرہ
اساں 24 اگست نوں پورے پاکستان وچ گاذر ڈیہنہ منیندے پئے آں_
سارے گاذر 30 اگست نوں بابا عبدالحکیم دے دربار تے کٹھے تھیندے پئے آں_
جیڑھے اپنڑی ذات چھپیندے ہن انہاں نوں اساں اے ڈسیندے پئے آں __
گاذر سلطان وی تاں گاذر اے
اساں گاذر توں اپنڑی پہچان کرویندے پئے آں_
پہاڑاں دے واسی، دل دے سچے، بہادری سانڈی شان اے
مہمان نوازی، خدمتِ خلق، گاذر دی پہچان اے__
قادری سلسلے دا چمکتا تارا بابا عبدالحکیم اے
ساڈے دل دی دھڑکن، ساڈا جد اعلی اے بابا عبدالحکیم _
گاذر دی وحدت، گاذر دی طاقت
_پاکستان زندہ باد – گاذر قوم پائندہ باد
اکثر دوست پوچھتے ہیں کہ گاذر کا کیا مطلب ہے آن بتاتا چلوں
لفظ “گاذر” دا معنی
گاذر دا لفظی مطلب ہے:
“دلوں دے زنگ آلود قلوب کوں نورِ ایمان نال صاف کرنے والا”
گاذر قوم دا تعلق اولیاء کرام نال اے۔ ایہ قوم ایمان، بہادری، مہمان نوازی تے خدمتِ خلق دی علامت اے۔
اسی لیے ساڈا نعرہ اے: تعلیم، اتحاد، خدمت – ایہو ساڈی پہچان اے
گاذر ڈے مبارک ہووے 🌿
ہم گاذر ڈے کیوں مناتے ہیں؟