اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.93 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320.73 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 367.21 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔حکومت کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ،پیٹرول کی قیمت میں 4.93 روپے فی لیٹر