اسلام آباد۔۔ وزیراعظم شہبازشریف سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنندنے ملاقا ت کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور ویکسین کی تیاری، قابل تجدید توانائی، آٹو موبائل اور آٹو پارٹس کی صنعت کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے دورے پر موجود کینیڈا کی وزیر خارجہ، انیتا آنند نے وزیر اعظم ہاو¿س میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کینیڈین وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، زراعت بشمول ایگری فوڈز اور ویکسین کی تیاری، قابل تجدید توانائی، آٹو موبائل اور آٹو پارٹس کی صنعت کے شعبوں میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کیلئے اپنے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ وہ ان سے جلد ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اپریل میں اپنے کینیڈین ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کو یاد کیا اور خطے میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کی حمایت کرنے پر کینیڈا کا شکریہ ادا کیا۔کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے اسلام آباد میں اپنے اور اپنے وفد کے گرمجوش استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
شہبازشریف سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنندکی ملاقا ت
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل