ایران پر تازہ حملوں کے دوران اردن میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنیوالی ایرانی فورسز کو بھی نشانہ بنایا: امریکی فوج

ویب ڈیسک
سینٹکام کے مطابق ان حملوں میں ایرانی فوج کی ساحلی نگرانی کی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام، بحری صلاحیتوں اور میزائل و ڈرون ذخیرہ کرنے کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا

امریکا نے دارخوین میں زیر تعمیر جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا: ایران
ایٹامک انرجی آرگنائزیشن آف ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ملک کے جنوب مغربی حصے میں زیرِ تعمیر جوہری پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی تنظیم نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دارخوین جوہری پاور پلانٹ کو متعدد پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا۔
ایران کی مسلح افواج نے ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق کچھ دیر قبل اہواز کی فضاؤں میں ایک MQ-9 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی،کویت میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا
امریکی حملوں کے بعد ایران کی جوابی کارروائی شروع ہوگئی، ایرانی میڈیا نے ایرانی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی فوج کی جانب سے کویت میں موجود دو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ، سرکاری ٹی وی پر جاری ایرانی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ کیمپ الادیری پر ڈرون سے اسلحہ ڈپو اور علی السالم ائیر بیس پر پیٹریاٹ دفاعی نظام کے ریڈار نشانہ بنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں