اسرائیلی حملے ، غزہ میں مزید 8افراد شہید ، متعدد زخمی

غزہ-اسرائیلی قابض فورسز کے غزہ میں حملوںمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے النصر محلے پر اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق النصر محلے میں ایک گھر کو اسرائیلی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کے غیر قانونی زیر قبضہ علاقوں میں دوسری بار عمارتیں مسمار کیں، جبکہ ان علاقوں میں 3 مسماری کی کارروائیاں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں