ایف آئی اے نے 12 نوجوانوں کے ایران میں لاپتا ہونے کی تحقیقات شروع کردیں

لاہور (15 جولائی 2026)ایف آئی اے نے 12 نوجوانوں کے ایران میں لاپتا ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور نے مقدمہ درج کرکے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ کی گرفتاری کےلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں، بیرون ملک متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، نوجوانوں کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں