امریکی فوج نے ایران کیخلاف مزید فضائی حملوں کا آغاز کر دیا

ویب ڈیسک
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مزید فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج امریکی افواج نے ایران پر حملوں کا ایک اضافی مرحلہ شروع کیا۔

بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایران کی عسکری صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔سینٹکام نے مزید کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب امریکی افواج ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔بیان کے مطابق یہ بحری ناکہ بندی امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجےسے نافذ کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں