ایران کا کروز میزائلوں سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے کروز میزائلوں سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ اس کے علاوہ آبنائےہرمز میں خلاف ورزیوں پر کئی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
متحدہ عرب امارات نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی آبنائے ہرمز میں ایران نے 2 اماراتی ٹینکرز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا، ٹینکر پر حملےمیں عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک ہوگیا۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کا واقعہ عمانی علاقائی پانیوں میں پیش آیا، دونوں ٹینکروں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافے کے جواب میں کارروائی کا مکمل حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں