تحریر و تحقیق ( قاسم سلیم)
امباپے اگر چاہتا تو وہ افریقی ملک الجیریا یا کیمرون سے بھی فٹبال کھیل سکتا تھا کیونکہ اسکے ماں باپ کا تعلق ان ممالک سے ہے لیکن اس نے فرانس چنا اور کوئی بھی عقل مند انسان ایسا ہی کرتا۔
کلیان کا مطلب جنگجو ہے امباپے اسکا سر نیم ہے اور یہ نام اسکے والد نے رکھا جو خود بھی فٹبال کوچ تھے اور انہوں نے ہی امباپے کو فٹبال کا ماہر کھلاڑی بنایا۔
امباپے کی پیدائش 1998 کی ہے اور یہ وہی سال تھا جب فرانس نے فیفا ورلڈ کپ جیتا اور شائد قدرت نے اسے بنایا ہی فٹبال کے لئے تھا جس کا اندازہ کلیان کے ابو کو ہوا تو انہوں نے اپنے بچے پر محنت کی اور یوں فرانس کا اگلا ورلڈ کپ اسی امپابے نے 2018 میں جتوایا۔

امپابے برازیلی لیجنڈ پیلے کے بعد پہلا کھلاڑی بنا جس نے فیفا ورلڈ کپ فائنل میں صرف 19 سال کی کم عمری میں گول سکور کیا اور وقت نے ثابت کیا کہ امباپے کی یہ بس شروعات ہیں،
وہ 2022 فیفا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو نہ صرف فائنل میں لے گیا بلکہ فائنل میں گولز کی ہیٹ ٹرک لگا کر مقابلہ برابر کردیا اور 1966 کے بعد پہلی بار ایسا ہوا جب فائنل میں کسی کھلاڑی نے ہیٹ ٹرک کی ہو۔
اسے صرف 16 سال کی عمر میں پیرس سینٹ جرمین نے 180 ملین یورو میں خریدا اور یوں وہ دنیا کا کم عمر ترین کھلاڑی بنا جس کی ریکارڈ بولی لگی اور اب ریال میدرد کی طرف سے گولز کی لائنز لگا رہا ہے۔

امپابے اب نہ صرف فرانس کی فٹبال ٹیم کا کپتان ہے بلکہ 56 انٹرنیشنل گولز سکور کرچکا ہے اور صرف 27 سال عمر ہے جس کا مطلب امپابے جب ریٹائر ہوگا تو عین ممکن ہے وہ میسی اور رونالڈو کے تمام ریکارڈ پر اپنا قبضہ جما چکا ہوگا۔
ماہرین کے خیال میں امباپے 2038 تک کا فیفا ورلڈ کپ کھیل سکتا ہے اور اگر ایسا ہو تو وہ تاریخ کا سب سے کامیاب ترین کھلاڑی بن سکتا ہے اور اسے فٹبال کا شہنشاہ بولا جائے گا لیکن وہ پھر بھی لیو میسی اور رونالڈو کی طرح کا پوسٹر بوائے نہیں بن سکے گا اور اسکی وجہ اس دنیا کے لوگوں کا سپر سٹار کو پرکھنے کا زاویہ ہے۔
کیوں کہ اچھی لڑکی گوری ہوتی ہے اور اچھا لڑکا سرکار نوکری۔۔۔
میرا اس ورلڈ کپ میں فیورٹ کلیان امباپے ہے۔
جنگجو امباپے