اگر امن قائم ہوگیا تو پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبل انعام مل سکتا ہے، وکٹر گاو

اسلام آباد (این این آئی)چین کے سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن (سی سی جی) کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاو¿ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اسی طرح خطے میں امن اور سفارتی کوششوں کیلئے کام کرتے رہے تو وہ مستقبل میں نوبل امن انعام کے مستحق ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر وکٹر گاو¿ نے ایک انٹرویو میں پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرانے اور مختلف ممالک کے درمیان رابطوں میں کردار کو سراہا۔انہونے کہاکہ اگر یہ کوششیں اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مو¿ثر ثابت ہوں تو عالمی سطح پر ان کی پذیرائی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دور? بیجنگ اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔چینی قیادت نے بھی پاکستان کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے تعاون کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں