کوئٹہ(این این آئی) 27 جون 2026
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت کمبیلا میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز دشت کے علاقے کمبیلا میںکوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک گاڑی راستہ بھٹکنے کے بعد این 25اور این 65کے درمیان ایک لنک روڈ پر چلی گئی جہاں مسلح دہشت گردوں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی اوراس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار علی مرتضیٰ نامی شخص جاں بحق جبکہ اسکی اہلیہ زخمی ہوگئی واقعہ میں گاڑی میں موجود 4اور 7سال کی دو بچیاں محفوظ رہیں ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اورزخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
مستونگ ‘دشت کمبیلا میں دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق خاتون زخمی