فیفا ورلڈکپ : ایکواڈور نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
ایکواڈور نے گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو 1-2 سے شکست دی اور گروپ میں تیسری پوزیشن کی بنیاد پر ناک آؤٹ راؤنڈ میں کوالیفائی کیا۔
جرمنی کی ٹیم پہلے ہی 2 میچز جیت کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بناچکی ہے۔