ایڈنبرا، مسلم مخالف حملوں میں 5افراد زخمی

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں مسلم مخالف مشتبہ حملوں میں5افراد زخمی ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا حملے شہر کے مغربی حصے میں ہوئے، پولیس نے 36 سالہ سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا ۔حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔فرسٹ منسٹر جان سوینی کا کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ میں نسل پرستی اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں