تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں طوفانی بارشیں

بنکاک۔۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں طوفانی بارشوں کے بعد بد ترین سیلابی صورتحال برقرار ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلابی پانی میں ڈوبی سڑکوں پر کشتیاں چلنے لگیں ، رہائشی علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہو گیا اور ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوگئی۔تھائی محکمہ موسمیات نے مزید تیز بارش کا سلسلہ مزیدبھی جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔واضح رہے کہ بنکاک میں 2 روز میں 300 ملی میٹر بارش کے بعد گزشتہ روز شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں